اردو

urdu

By

Published : Aug 12, 2021, 11:49 AM IST

Updated : Aug 12, 2021, 11:58 AM IST

ETV Bharat / state

ٹویٹر نے رندیپ سرجے والا سمیت پانچ سینیئر رہنماؤں کے اکاؤنٹس معطل کردیے ہیں

کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر اجے ماکن، پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا، لوک سبھا میں پارٹی کے وہپ مانیکم ٹیگور، آسام انچارج اور سابق مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اور مہیلا کانگریس صدر سشمیتا دیو کے ٹویٹر اکاؤنٹس بند کردیے گئے ہیں۔

Randeep Surjewala
Randeep Surjewala

راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کیے جانے کے بعد کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ رندیپ سرجے والا سمیت پانچ سینیئر رہنماؤں کے اکاؤنٹس کے خلاف بھی اسی طرح کی کارروائی کی گئی ہے۔

Randeep Surjewala

پارٹی نے کہا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر اجے ماکن، پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا، لوک سبھا میں پارٹی کے وہپ مانیکم ٹیگور، آسام انچارج اور سابق مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اور مہیلا کانگریس صدر سشمیتا دیو کے ٹویٹر اکاؤنٹس بند کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔راہل گاندھی نے ٹویٹر پر 50 افراد کو "ان فالو" کیا

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے گزشتہ ہفتے دہلی میں مبینہ طور پر جنسی زیادتی اور قتل ہونے والی نو سالہ بچی کے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر ٹویٹ کی تھی، نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے راہل گاندھی کے ٹویٹ کا نوٹس لیا اور ٹوئٹر کو نابالغ متاثرہ کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں راہل گاندھی کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔

Last Updated : Aug 12, 2021, 11:58 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details