اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Corona Update گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے بارہ مریضوں کی موت - انڈیا کورونا اپ ڈیٹ

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے پانچ ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ New corona cases in India

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے بارہ مریضوں کی موت
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے بارہ مریضوں کی موت

By

Published : Apr 10, 2023, 12:39 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 12 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور انفیکشن کے 2,385 ایکٹو مواملوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 205 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 220 کروڑ 66 لاکھ 23 ہزار 527 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ پیر کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 35,199 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,62,496 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,979 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3,481 بڑھ کر 4,41,96,318 تک پہنچ گئی ہے۔

کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 859 ایکٹو کیسز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ میں 283، دہلی میں 228، مہاراشٹر میں 227، تمل ناڈو میں 197، اتر پردیش میں 167، راجستھان میں 155، کرناٹک میں 87، اڈیشہ میں 73، مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں 67، جموں و کشمیر میں 43 مغربی بنگال میں 42، بہار میں 36، چھتیس گڑھ میں 24، آندھرا پردیش میں 22، لداخ میں سات، جھارکھنڈ میں چھ، منی پور اور تلنگانہ میں دو دو کیسز بڑھے ہیں۔ وہیں دہلی اور ہماچل پردیش میں چار چار، جموں و کشمیر، گجرات، مہاراشٹر اور راجستھان میں بالترتیب ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details