سپریم کورٹ نے بارہویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت منگل کے لئے ملتوی کردی ہے جسٹس اے ایم خانویلکر اور جسٹس دنیش مہیشوری کی تعطیلی بنچ نے پیر کے روز سی بی ایس ای سے کہا کہ اس نے بورڈ کے منصوبے پراصولی رضامندی ظاہر کی ہے۔
لیکن کچھ عرضیوں میں بورڈ امتحانات کو منسوخ کرنے کو چیلنج کیا ہے ، اس لئے ان عرضی گزاروں کی بات سننا بھی ضروری ہے ۔