اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہویں بورڈ کے امتحان منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی - امتحان منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت

سپریم کورٹ نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے 12 ویں بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست جمعرات تک ملتوی کردی۔ جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس دنیش مہیشوری کی تعطیلی بنچ نے پیر کو مختصر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے جمعرات کو اس پر غور کرنے کا فیصلہ کیا۔

بارہویں بورڈ کے امتحان منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت جمعرات تک ملتوی
بارہویں بورڈ کے امتحان منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت جمعرات تک ملتوی

By

Published : May 31, 2021, 10:54 PM IST

وینوگوپال نے بنچ کو بتایا کہ حکومت اگلے دو دنوں میں امتحان سے متعلق فیصلہ کرے گی، لہذا سماعت اس وقت تک ملتوی کردی جانی چاہئے۔ اس کے لئے عدالت نے وینوگوپال کو بتایا کہ حکومت فیصلہ لے سکتی ہے لیکن اگر وہ گذشتہ سال کی پالیسی سے مختلف آرڈر پاس کرتی ہے تو اسے معقول وجوہات بتانی ہوگی۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کو امید ہے کہ گذشتہ سال اپنائی گئی پالیسی پر عمل اس سال بھی کیا جانا چاہئے، لہذا اگر حکومت اس سے مختلف کررہی ہے تو اسے معقول وجوہات بتانی ہوگی۔

عدالت ممتا شرما کے ذریعہ دائر کردہ ایک پی آئی ایل کی سماعت کررہی ہے، جس میں سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے 12 ویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے گذشتہ سال کے امتحانات نتائج پالیسی پر عمل کرتے ہوئے نتائج کے اعلان کی بھی درخواست کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details