دارالحکومت دہلی گیٹ کے پاس اتوار کی صبح ایک سڑک حادثہ میں اسکوٹی پر سوار تین لڑکوں کی دردناک حادثہ میں موت ہوگئی۔
غور طلب ہے کی اسامہ، ساد اور حمزہ تینو اپنے اہل خانہ کے ساتھ پرانی دلی کے ترکمان گیٹ علاقے پر واقع ڈی ڈی اے فلیٹس علاقے میں رہتے تھے۔

تینوں دیر رات اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک رشتہ دار کی شادی میں درگاہ فیض الہی میں موجود تھے۔ اہل خانہ کی نظر سے بچتے ہوئے تینوں اسکوٹی پر گھومنے نکل گئے۔ اسکوٹی حمزہ کی تھی اور وہیں چلا رہا تھا۔
تینوں گھومتے ہوئے بہادر شاہ ظفر مارگ پہنچے۔ اسی درمیان مولانا آزاد میڈیکل کالج کے گیٹ سے تھوڑی دوری پر اسکوٹی پُول سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں تینوں لڑکے موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے۔
اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس کی گاڑی کے ذریعہ ہی اسکوٹی کو حادثہ پیش ایا جس میں 2 نابالغ سمیت تین لڑکوں کی موت ہوگئی جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے اہلخانہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسکوٹی کافی تیز رفتار سے جارہی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکوٹی پر سوار لڑکوں نے ہیلمنٹ بھی نہیں پہنا تھا۔