اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ٹرمپ کا دورہ، بھارت ۔ امریکہ تعلقات کے لیے اہم بنیاد' - دیش رتن نگم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے، پہلے دن انہوں نے گجرات میں مختلف پروگرامز میں حصہ لیا اور دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں خطاب کیا۔

'ٹرمپ کا بھارت دورہ امریکہ تعلقات کے لیے اہم بنیاد'
'ٹرمپ کا بھارت دورہ امریکہ تعلقات کے لیے اہم بنیاد'

By

Published : Feb 25, 2020, 8:50 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:06 PM IST

ماہر سیاسی تجزیہ نگار دیش رتن نگم سے ای ٹی بھارت نے اسی معاملے میں خصوصی بات چیت کی ہے۔

'ٹرمپ کا بھارت دورہ امریکہ تعلقات کے لیے اہم بنیاد'

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اہلخانہ کے ساتھ بھارت کے دو روزہ دورے پر آئے ہیں اور آج انھوں گجرات میں نو تعمیر شدہ دنیا کے سب سے بڑی اسٹیڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں موجود عوام سے خطاب کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ان کا ملک بھارتی فوج کو ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے لیے 3 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'میرے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی اور میں اپنے دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کو وسعت دینے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ہم سب سے بڑے تجارتی معاہدوں میں بہت بڑی جگہ پیدا کر رہے ہیں۔ ہم امریکہ اور بھارت کے مابین سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ سرمایہ کاری میں درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے ناقابل یقین تجارتی معاہدے کے لیے بحث کے ابتدائی مرحلے پر ہیں۔'

انہوں نے کہا' میں پر امید ہوں کہ وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے اور میں دونوں ممالک کے لیے شاندار سودا کرسکتا ہوں۔'

یہاں موٹیرا اسٹیڈیم میں 'نمستے ٹرمپ' پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کو سب سے بہتر فوجی ساز و سامان فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے پر منگل کے روز دستخط ہوں گے۔'

ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی رہے کہ ہمارے نمائندے کل بھارتی فوج دستوں کے لیے 3 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے جدید ترین فوجی ہیلی کاپٹرز اور دیگر سامان پر دستخط کریں گے'۔

انہوں نے کہا' جیسا کہ ہم اپنے دفاعی تعاون کو جاری رکھتے ہیں، امریکہ بھارتی فوجی دستے کے لیے بہترین ساز و سامان فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم اب تک کا سب سے بڑا ہتھیار بناتے ہیں۔ ہم بہترین ہتھیار بناتے ہیں اور اب ہم بھارت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ لیکن اس میں دیگر فضائی دفاعی نظام اور مسلح اور غیر مسلح گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید پڑہیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور تاج محل

غور طلب ہے کہ ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران بھارت کی بالی ووڈ صنعت، فلمی ہیرو، دفائی نظام اور معروف کرکٹرز کا ذکر کیا۔ اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات ہونے کی بات کہی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details