وائٹ ہاؤس نے اتوار کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران کے علاوہ دیگر اہم دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
نیتن یاہو نے پیر کو کہا کہ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ گفتگو کے دوران وادی اردن پر اپنی خودمختاری کو وسیع کرنے کے اسرائیلی منصوبہ پر بھی بات چیت کی گئی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر لکھا 'میں نے کل صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کی، یہ اسرائیلی تحفظ کے لئے ایک اہم بات چیت تھی۔