گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کی دعویدار تلنگانہ راشٹریہ سمیتی نے پرانے شہر پر اپنی توجہ مرکوز کردی ہے۔
پارٹی کے کارگذار صدر کے تارک راماراونے پرانے شہر سے کم از کم 12 ڈیویژن میں کامیابی کا دعوی کیا ہے اور ساتھ ہی مجلس اور ٹی آر ایس کی دوستی پر رائے عامہ کے مغائر دعوی کرتے ہوئے ایک نئی سیاسی بحث چھیڑ دی ہے۔
ریاستی وزیربلدی نظم ونسق ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے صحافت سے ملاقات پروگرام کے دوران صاف طور پر اعلان کردیا کہ ٹی آر ایس اور مجلس کی کوئی دوستی نہیں ہے بلکہ ٹی آر ایس مجلس کے مضبوط گڑھ پرانے شہر میں مجلس کو شکست دیکر 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی جیسا کہ سابق میں 5 ڈیویژن میں کامیاب رہے اور اپنے وجود ثابت کرے گی۔