اردو

urdu

ETV Bharat / state

تریپورہ تشدد: 68 ٹویٹر اکاؤنٹ کے خلاف یو اے پی اے کے تحت ایف آئی آر درج

تری پورہ پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریاست میں ہوئے تشدد کے خلاف بولنے والے تقریباً 68 افراد اور تنظیموں کے خلاف یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

اڑسٹھ ٹویٹراکاؤنٹ کے خلاف یو اے پی اے کے تحت ایف آئی آر درج
اڑسٹھ ٹویٹراکاؤنٹ کے خلاف یو اے پی اے کے تحت ایف آئی آر درج

By

Published : Nov 6, 2021, 7:24 PM IST

Updated : Nov 6, 2021, 8:16 PM IST

تری پورہ میں عبادت گاہوں پر حملے اور تشدد کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے تری پورہ پولیس کی خاموشی اور مسلمانوں کے خلاف زیادتی پر سوشل میڈیا کے ذریعے تصاویر اور وڈیوز شیئر کی گئی تھیں جس پر تری پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 68 ٹوٹر اکاؤنٹ کے خلاف یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

اڑسٹھ ٹویٹراکاؤنٹ کے خلاف یو اے پی اے کے تحت ایف آئی آر درج

تری پورہ پولیس کیجانب سےٹویٹر انڈیا کو جاری نوٹس میں لکھا ہے کہ ریاست میں مسلمانوں کی مساجد پر مبینہ حملے کے حوالے سے کچھ افراد/ تنظیمیں ٹویٹر پر مسخ شدہ اور قابل اعتراض بیانات پوسٹ کر رہی ہیں۔ ان پوسٹوں کو شائع کرنے میں کئی افراد/ تنظیموں کو کسی مجرمانہ سازش کی موجودگی میں مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے لیے تصاویر ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔ ان سے ریاست تریپورہ میں مختلف مذہبی برادریوں کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی کو بھڑکنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں فرقہ وارانہ فسادات ہو سکتے ہیں۔

اڑسٹھ ٹویٹراکاؤنٹ کے خلاف یو اے پی اے کے تحت ایف آئی آر درج

اس سلسلے میں مغربی اگرتلا پولیس اسٹیشن میں کیس نمبر ( 2021WAG181 U/s) اور 153 اے سمیت تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے ساتھ ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 13 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Last Updated : Nov 6, 2021, 8:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details