اگرتلہ:تریپور کانگریس کے ریاستی صدر براجیت سنہا نے کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخی کے خلاف تریپورہ میں 16 اپریل کو ایک احتجاج ریلی نکالی جائے گی۔ تریپورہ کانگریس یونٹ کے صدر براجیت سنہا نے پیر کو کہا کہ کہ کانگریس کے ہزاروں کارکنان 16 اپریل کو احتجاجی ریلی میں شرکت کے لیے جمع ہوں گے۔ سنہا نے کہا کہ 20 اور 30 اپریل کو انا کوٹی ضلع کے کیلاشہر اور گومتی ضلع کے ادے پور میں بھی احتجاجی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
تریپورہ پردیش کانگریس کے صدر نے تریپورہ میں پولنگ کے بعد تشدد پر تشویش کا اظہار کیا۔ تشدد انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک ماہ بعد بھی شمال مشرقی ریاست میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عوام کے فیصلے سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے۔ تریپورہ میں 2023 کے اسمبلی انتخابات میں 61 فیصد سے زیادہ ووٹر تبدیلی چاہتے ہیں۔ وہ صرف 39 فیصد ووٹ حاصل کر کے حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔