اردو

urdu

ETV Bharat / state

لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل منظور - لوک سبھا

لوک سبھا میں تحریری ووٹنگ کے بعد آج طلاق ثلاثہ بل منظور ہوگیا ہے۔

لوک سبھا طلاق ثلاثہ بل پاس

By

Published : Jul 25, 2019, 6:38 PM IST

Updated : Jul 25, 2019, 10:31 PM IST

لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل پر اپوزیشن پارٹیوں کے زبردست ہنگامے کے بعد دیر شام تحریری ووٹنگ کے دوران بل کو اکثریت ملنے سے منظور ہوگیا ہے۔

طلاق ثلاثہ بل کے حمایت میں 303 ووٹ اور مخالفت میں صرف 82 ووٹ پڑے۔


تین طلاق کی روایت کو غیر قانونی قرار دینے والا مسلم خواتین (شادی کے حق تحفظ) بل 2019 اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان لوک سبھا میں منظور ہوگیا۔

بل پر ایوان میں پانچ گھنٹے چلی بحث اور قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد کی بحث کے جواب کے بعد جب وزیر نے بل کو غور و خوض کے لئے رکھنے کی تجویز پیش کی تو اپوزیشن نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے ووٹنگ کا مطالبہ کیا۔ اگرچہ 82 کے مقابلے 303 ووٹوں سے بل کو غور و خوض کے لئے منظور کرلیا گیا۔ اپوزیشن کی سبھی ترامیم خارج ہوگئیں جن میں کچھ پر ووٹنگ بھی ہوئی۔ اس بل کے تحت تین طلاق کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اور تین طلاق دینے والوں کے لئے تین سال تک کی قید اور جرمانے کی سزا کا التزام رکھا گیا ہے۔

ساتھ ہی جس خاتون کو تین طلاق دی گئی ہے اس کی اور اس کے بچوں کی پرورش کے لئے خاطی شوہر کو ماہانہ گزارا الاؤنس بھی دینا ہوگا۔ زبانی، الیکٹرانک یا کسی بھی ذریعے سے طلاق بدعت یعنی تین طلاق کو اس میں غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بل مسلم خواتین (شادی کے حق تحفظ) دوسرا آرڈیننس، 2019 کا مقام لے گا جو اس سال 21 فروری کو عمل میں آیا تھا۔ اس بل کو ایوان میں پیش کرتے وقت 21 جون کو بھی ووٹنگ ہوئی تھی جس میں 186 ارکان نے اسے پیش کرنے کی حمایت میں اور 74 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔

مسٹر پرساد شنکر پرساد نے بحث کا جواب دیتے ہوئے اپوزیشن پر تیز حملے کئے اور واضح کیا کہ اس بل میں تین طلاق دینے کے خاطی پائے جانے والے شوہر کے لئے تعزیری التزام غلط روایت کے خلاف طور پر ہے ۔ یہ التزام ہندوؤں میں بچہ شادی، پر روک لگانے سےمتعلق 1955 میں شاردا ایکٹ، 1961 کے انسداد جہیز قانون 1983 کے انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 498 کی طرح رکھے گئے ہیں۔
پچھلی لوک سبھا میں دو بار یہ بل مختلف شکل میں منظور کیا گیا تھا، لیکن راجیہ سبھا میں پیش نہیں کیا جا سکا۔نئی لوک سبھا کی تشکیل کے بعد اسے نئے سرے سے ایوان میں لانا پڑا۔

بل میں التزام ہے کہ تین طلاق دینے والے ملزم کے خلاف صرف متاثرہ، اس سے خون کا رشتہ رکھنے والے اور شادی سے بنے اس کے رشتہ دار ہی ایف آئی آر درج کرا سکیں گے۔ خاطی شوہر کو مجسٹریٹ کی طرف سے ضمانت مل سکتی ہے۔ متاثرہ کی بیان سننے کے بعد مجسٹریٹ کو معقول شرائط پر صلح کرانے کا بھی حق دیا گیا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے ترنمول کانگریس نے بل کو مجرمانہ زمرے میں رکھے جانے کی مخالفت کی۔ اس کے ساتھ ہی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور جنتا دل یونائٹیڈ کے رکن بھی بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔

Last Updated : Jul 25, 2019, 10:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details