دارالحکومت دہلی کی شاہی جامع مسجد کے پہلو میں واقع مجاہد آزادی جنرل شاہنواز خان کی برسی Death Anniversary of General Shahnawaz Khan کے موقع پر متعدد اہم شخصیات ان مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس پر پر جنرل شاہنواز کی مزار کی گل پوشی کی گئی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
Tribute To Freedom Fighter Shahnawaz Khan: مجاہد آزادی جنرل شاہنواز کی برسی پر خراج عقیدت - جاہد آزادی جنرل شاہنواز خان کون تھے؟
لال قلعہ کی فصیل پر سب سے پہلے بھارتی پرچم لہرانے والے مجاہد آزدی جنرل شاہنواز کی برسی Death Anniversary of General Shahnawaz کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دہلی میں واقع ان کی قبر پر گل پوشی کی گئی۔
جنرل شاہنواز خان نیتاجی سبھاش چندر بوس کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔
- جنرل شاہنواز خان کی پیدائش و تعلیم تربیت
جنرل شاہ نواز خان 24 جنوری سنہ 1914 میں مٹور ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سردار ٹیکا خاں جنجوعہ اپنے قبیلے کے سردار ہونے کے ساتھ برٹش فوج میں افسر بھی تھے۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم آبائی وطن میں کی اور اعلیٰ تعلیم تپرنس آف ویلس رائل انڈین ملٹری کالج دہرادون میں حاصل کی۔
جنرل شاہ نواز نے سنہ 1940 میں برطانیوی انڈین فوج میں ایک افسر کے طور پر منتخب ہوئے اور دوسری عالمی جنگ میں بھی حصہ لیا۔
جنرل شاہنواز نے نیتاجی کی شخصیت سے متاثر ہو کر آزاد ہند فوج میں شمولیت اختیار کی اور جلد ہی سبھاش چندر بوس کے سب سے بھروسہ مند ساتھی بن گئے۔
لال قلعہ میں سب سے پہلے بھارتی پرچم لہرانے کا بھی شرف جنرل شاہنواز خان کو حاصل ہے۔ انہوں نے بھارت کے آزاد ہونے کے بعد سب سے پہلے لال قلعہ پر قومی پرچم لہرایا تھا انہوں نے لال قلعہ سے انگریزوں کا جھنڈا ’یونین جیک‘ اتار کر بھارت کا قومی پرچم ’ترنگا‘ لہرایا تھا۔'
دراصل جب وہ آزاد ہند فوج میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے کندھے سے کندھا ملا کر لڑ رہے تھے۔ اسی درمیان برطانوی فوج نے انہیں پکڑ کر اسی لال قلعہ میں قید کر دیا اور یہیں ان کا مشہور کورٹ مارشل اور آئی این اے ٹرائل ہوا، تب جواہر لال نہرو نے ان کے لیے وکالت کی تھی۔'
آزاد ہند فوج کے خاتمہ کے بعد مہاتما گاندھی اور پنڈت نہرو سے ملاقات کے بعد شاہ نواز خاں کانگریس میں شامل ہو گئے۔ سنہ 1947 میں پنڈت نہرو نے انہیں کانگریس 'سیوا دل' کے کارکنوں کو فوج کی طرح ٹریننگ دینے کی ذمہ داری سونپی۔ سنہ 1952 میں جنرل شاہ نواز خاں میرٹھ پارلیمانی حلقہ سے ایم پی منتخب ہوئے، اس کے بعد سنہ 1971 تک مسلسل پارلیمنٹ میں میرٹھ کی نمائندگی کرتے رہے اور 23 برس تک مرکزی کابینی وزیر رہے اور 9 دسمبر سنہ 1983 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ انہیں مولانا ابو الکلام آزاد کے برابر میں ہی تدفین کیا گیا۔