اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں ڈاکٹرعبدالکلام کو خراج عقیدت - عظیم سائنسدان

میزائل مین، عظیم سائنسداں اور سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کرکے انہیں یاد کیا گیا۔

میزائل مین، عظیم سائنسداں اور سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کرکے انہیں یاد کیا گیا
میزائل مین، عظیم سائنسداں اور سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کرکے انہیں یاد کیا گیا

By

Published : Jul 27, 2020, 9:21 PM IST

بھاررت کے سابق صدر، عظیم سائنسدان، میزائل مین کے نام سے مشہور ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی برسی پر سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے سیکٹر 102 کے بھنگیل میں خراج تحسین پیش کیا۔

سماج وادی رہنما راگھویندر دوبے کے ساتھ کارکنوں نے ڈاکٹر عبدالکلام کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے اور انہیں یاد کیا۔

نوئیڈا میں ڈاکٹر عبدالکلام کو خراج عقیدت

اس موقع پر ایس پی ضلع ترجمان راگھویندر دوبے نے کہا کہ عبدالکلام 15 اکتوبر سنہ 1931 کو تمل ناڈو کے رامیسورم میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالکلام نے اپنی قوت ارادی، استقامت، مستعدی اور عزم استقلال کے دم پر میزائل نظام کو آگے بڑھایا، پوکھرن میں کامیاب جوہری تجربے کا سہرا ڈاکٹر کلام کو جاتا ہے۔

بھارت کے اعلیٰ اعزاز 'بھارت رتن' سے نوازے جانے والے ڈاکٹر کلام ملک کے گیارہویں صدر بھی رہے۔

میزائل مین، عظیم سائنسداں اور سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کرکے انہیں یاد کیا گیا

انہوں نے ہمیں سکھایا کہ زندگی کے حالات کتنے بھی ناہموار ہوں، لیکن جب آپ خواب کو پورا کرنے کا عزم کرتے ہیں تو آپ ان کو ضرور پورا کرتے ہیں۔

اس موقع پر ایس پی کے 'ویاپار سبھا' کے جنرل سکریٹری منوج گوئل، مکیش پردھان، چنٹو تیاگی، منوج گوتم، نتن گرگ، روہت شرما، ونے سنگھ، سمت شرما، سبودھ گوئل، سونو، ببلو چوہان، روی راگھو، شیوورت تیواری، سشیل پال موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details