اردو

urdu

ETV Bharat / state

انسانی زنجیر بنا کر باپو کو خراج عقیدت - مہاتما گاندھی کی یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے

بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دہلی کی شاہی جامع مسجد اور لال قلعہ کے باہر لوگوں نے طویل انسانی زنجیر بنائی اور کثرت میں وحدت کا ثبوت پیش کیا۔

انسانی زنجیر بنا کر باپو کو خراج عقیدت
انسانی زنجیر بنا کر باپو کو خراج عقیدت

By

Published : Jan 30, 2020, 11:09 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:24 PM IST

دہلی پولیس کے جانب سے انسانی زنجیر بنانے کی اجازت نہیں ملنے کے باوجود بھی مقامی افراد نے جامع مسجد سے مٹیا محل تک انسانی زنجیر بنائے، اور 5 بجکر 17 منٹ پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انسانی زنجیر بنا کر باپو کو خراج عقیدت۔ویڈیو

اس دوران معروف صحافی جون دیال اور فلمساز راہل روئے نے بھی جامع مسجد پہنچ کر اس خاموش احتجاج میں حصہ لیا۔

وہیں دوسری جانب جامع مسجد کے قرب و جوار میں واقع کریم ہوٹل کے تمام ملازمین بھی انسانی زنجیر میں شامل ہوئے۔

دہلی پولیس کا پہرا سخت ہونے کی وجہ سے انسانی زنجیر بنانے کے لیے محض 10 منٹ کا ہی وقت ملا اسی وقت میں لوگوں نے انسانی زنجیر بنانے کے عمل کو مکمل کیا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:24 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details