اردو

urdu

By

Published : Oct 20, 2020, 7:27 PM IST

ETV Bharat / state

دیہی خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے خواتین گروپ کی فنڈنگ

مشن شکتی کے ذریعے حکومت دیہی و غریب خاندانوں کو ملک کے قومی دھارے سے جوڑنے کی کوشش کررہی ہے اور مختلف پروگراموں کے ذریعہ دیہی خواتین کو خود کفیل بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

image
image

قومی دیہی ذریعہ معاش مشن شکتی کے تحت غریب دیہی خواتین کو اہل اور موثر ادارہ جاتی پلیٹ فارم مہیا کرکے ان کی آمدنی میں مسلسل اضافہ کرنے کی کوشش حکومت کررہی ہے۔

اسی خواتین تک رسائی حاصل کر کے انھیں بہتر اور آسان طریقے سے ان کی خاندانی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ منگل کے روز نوئیڈا میں مشن شکتی کے تحت متعدد خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے تحصیل جیور میں ریوالونگ فنڈ، کمیونٹی انویسٹمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

نوئیڈا کے جیور میں منعقد کیے گئے اس کیمپ میں 20 گروپ کی خواتین کو کمیونٹی انویسٹمنٹ فنڈ میں فی گروپ 1،10،000 روپے، 10 گروپ کی خواتین کو ریوالونگ فنڈ کے تحت 15،000 فی گروپ دیا گیا۔

ڈی ایم سوہاس ایل وائی ، ڈی سی پی پولیس راجیش کمار اور چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ کے ذریعہ انھیں چیک تقسیم کیا گیا۔ یہ اہم پروگرام ضلع ترقیاتی افسر انور شیخ کی سربراہی میں انجام دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details