قومی دارالحکومت دہلی National Capital Delhi میں واقع دہلی ہاٹ میں قبائلی زندگی کی بنیادی اخلاقیات کی نمائندگی کرنے والا ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو Tribes India Aadi Mahotsav کا پندرہ روزہ میلہ آج اختتام کے مرحلہ میں ہے۔ 16 نومبر سے شروع ہونے والے اس میلے کا آج آخری دن ہے۔ اس میلہ میں ملک کی 28 ریاستوں کے قبائلی دستکاری، آرٹ، پینٹنگز، کپڑے، زیورات اور ان کے ورثے کی بھرپور نمائش کی گئی۔ ساتھ میں لوگوں نے یہاں پسند آنے والی چیزوں کو بھی خریدا۔
اس میلے کو دیکھنے کے لیے روزانہ 10 ہزار لوگ پہنچتے تھے، جو بعد میں 20 ہزار تک بھی گئی۔ آدی مہوتسو نے دہلی والوں کا دل جیت لیا ہے۔ دہلی میں موسم سرما کے آنے کے بعد بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس اوپن ائیر فیسٹیول سے لطف اندوز ہورہی ہے۔
منتظیمن کا دعوی ہے کہ 21 نومبر 2021 کو آدی مہوتسو نے 60 لاکھ روپے سے زیادہ کی چیزیں فروخت کی ہیں، جو اب تک آدی مہوتسو کے کسی بھی میلے میں سب سے زیادہ فروخت کرنے کا ریکارڈ ہے۔ ملک بھر سے 200 سے زائد اسٹالز اور ایک ہزار کے قریب کاریگروں اور فنکاروں نے اپنے منفرد تجربات کے ساتھ حصہ لیا ۔ یہ قبائلی میلہ قبائلیوں کو قومی دھارے میں لانے کا ایک طریقہ ہے۔