اردو

urdu

ETV Bharat / state

'فضائی سفر محفوظ ترین'

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، دہلی کے ڈائریکٹر رندیپ سنگھ گلیریا نے آج کہا کہ ملک میں ہوائی سفر کے دوران جس طرح سے احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے، اس حساب سے یہ اس وقت سفر کا سب سے محفوظ ترین ذریعہ ہے۔

Travelling In Flight Is The 'Safest' Mode Of Travel: AIIMS Delhi-Director
فضائی سفر محفوظ ترین: ڈاکٹر گلیریا

By

Published : Jun 16, 2020, 10:19 PM IST

ڈاکٹر گلیریا نے دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لیمیٹیڈ (ڈی آئی آئی ایل) کی جانب سے منعقد ایک ویبینار میں کہا کہ کہ ابھی ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اپنے’پیک‘ پر نہیں آیا ہے لہٰذا عوام کو ہر طرح سے احتیاط کرنا جاری رکھنا چاہیے۔

فضائی سفر کے دوران وائرس کے امکانات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جس طرح کے تمام تر احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے اس کے لحاظ سے یہ ٹرانسپورٹ محفوظ ترین ذریعہ ہے۔ ہر وقت ماسک لگانا لازم کیا گیا ہے، سینیٹائزر کا استعمال ضروری ہے۔

ملکی ہدایات دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ سخت ہیں۔بغیر علامات والے کورونا متاثر ہم سفر سے وائرس سے متاثر ہونے کے خطرے میں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مریضوں کی تعداد 25 فیصد کے آس پاس ہوگی جن میں ابھی علامات نظر نہیں آئیں۔ اس کے علاوہ اگر کوئی شخص کھانس رہا ہے یا چھینک رہا ہے، ایسے میں وائرس کے فضا میں جانے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ بغیر علامات والے متاثر مریض نے ماسک لگا رکھا ہے اور ہم سفر نے بھی ماسک لگا رکھا ہے تو وائرس کا خطرہ نہ کے برابر ہوتا ہے۔

ڈاکٹر گلیریا نے کورونا جیسے علامات والے افراد کو سفرنہ کرنے کی صلاح دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details