نئی دہلی: ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو بہتر صحت اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے بدھ کو یہاں نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے جس کے تحت ٹرانس جینڈر افراد کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کا فائدہ مل سکے گا۔Ayushman Bharat Yojana
اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا بھی موجود تھے۔ اس معاہدے کے ساتھ، ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو اب 1,720 سے زیادہ صحت اور طبی سہولیات مفت حاصل ہوسکےگی۔
اس میں خاص طور پر ٹرانس جینڈرز کے لیے 50 سرجری بھی شامل ہیں۔ آیوشمان بھارت یوجناکے تحت پہلے صحت اور طبی سہولیات صرف غریب خاندانوں کو دستیاب تھی لیکن اس معاہدے کے بعد اب ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو بھی اس اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کمار نے اس موقع پر کہا کہ وہ آج اس معاہدے سے بہت خوش ہیں۔ متعدد سہولیات سےمحروم ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے لوگوں کو اب بہتر صحت اور طبی سہولیات حاصل ہو سکیں گی۔