شہری ہوا بازی کی وزارت نے تجربے کی بنیاد پر اس انتظام کی شروعات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ممالک سے آنے والے جن مسافروں نے پرواز سے 96 گھنٹے پہلے کورونا جانچ کرائی ہے اور ان کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے، انہیں پہلے سے ہی ادارہ جاتی قرنطینہ سے چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ پرواز سے 96 گھنٹے پہلے جانچ نہ کرا پانے والے ایسے مسافر جنہیں ملک میں پہلے ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد وہاں سے دوسری کنیکٹنگ گھریلو پرواز پکڑنی ہے، وہ آگے کے سفر سے پہلے ہوائی اڈے پر ہی جانچ کرا سکتے ہیں۔
وزارت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ 'بین الاقوامی پروازوں والے ہوائی اڈوں کے منتظم آر ٹی پی سی آر جانچ کا انتظام کریں گے۔ '