بھارتی ریلوے دہلی۔ہاؤڑہ اور دہلی-ممبئی روٹ پر اپنی رفتار بڑھا رہی ہے۔ مختصر وقت میں منزل تک پہنچنے کے لئے ریلوے ان راستوں پر ٹرینوں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھا رہی ہے۔
ریلوے بورڈ کے سگنل اور ٹیلی کام محکمہ کے ممبر پردیپ کمار نے کہا 'ہم دہلی-ہاؤڑہ اور دہلی-ممبئی روٹ کے لئے ٹرینوں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ راستے فٹنس اور سگنلنگ کے لیے تقریباً تیار ہیں۔ اس تیز رفتار ٹرینوں کے رواں مالی سال میں چلنے کی توقع ہے۔
پردیپ کمار نے یہ بھی کہا کہ 'سوارنم چتر بھوج' راستے پر جس میں دہلی-ممبئی ، دہلی ، ہاؤڑہ اور دہلی-چنئی راستے شامل ہیں، ریلوے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ سے زیادہ ٹرینیں چلانے کے لئے تیار ہے۔