راجدھانی کے پڑوسی ریاست ہریانہ اور پنجاب میں بھی شدید سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہریانہ کے نارنول میں اب تک کی سب سے زیادہ ٹھنڈ 1.8 ڈگری سیلسیس درج کی گئی۔
دہلی میں کہرے کے سبب سڑک اور ٹرین خدمات دونوں متاثر ہوئی ہیں۔ صبح سے ہی یہاں علاقے مین کہرے کے سبب ویزیبلٹی 100 میٹر تک سمٹی ہوئی ہے۔ جس کے سبب دہلی پہنچنے والی ایک درجن گاڑیاں اپنے طےشدہ وقت سے پانچ۔ پانچ گھنٹے تک دیری سے چل رہی ہیں۔
ریلوے سے ملی جانکاری کے مطابق، دیر ہوئی گاڑیوں میں راجدھانی، درنتو اور ہمسفر جیسی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ ایسا تب ہے جبکہ کورونا وبا کے سبب محض اسپیشل ٹرینیں ہی چل رہی ہیں۔
08215۔ درگ جاٹ ایکسپریس۔ دو گھنٹے 13 منٹ دیر سے
01078۔ جھیلم۔ 25 منٹ دیری سے
02723۔ دو گھنٹے دیری سے
02951۔ ایک گھنٹہ 22 منٹ دیری سے