اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا ۔ دہلی سرحدی ٹریفک بدستور متاثر - زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج

مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے، جس کے سبب نوئیڈا ۔ دہلی کا سرحدی ٹریفک نظام متاثر ہوا ہے۔

دھرنے پر بیٹھے کی وجہ سے نوئیڈا سے دہلی جانا مشکل ہے
دھرنے پر بیٹھے کی وجہ سے نوئیڈا سے دہلی جانا مشکل ہے

By

Published : Dec 9, 2020, 1:10 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کی سرحدی شاہراہوں پر آمد و رفت کا سلسلہ ہنوز متاثر ہے، تاہم سیکٹر - 14 اے میں واقع چلہ بارڈر (نوئیڈا - دہلی) شاہراہ پر بھارتیہ کسان یونین اور سیکٹر 95 میں دلت پریرنا استھل پر سینکڑوں بھارتیہ کسان یونین (لوک شکتی) دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

نوئیڈا دہلی سرحدی ٹریفک بدستور متاثر

دھرنے پر بیٹھے کی وجہ سے نوئیڈا سے دہلی جانا مشکل ہے۔ تاہم کسانوں کے دلت پریرنا سائٹ سے لے کر ڈی این ڈی تک جام کی صورت بنی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ مہمایا فلائی اوور سے لے کر ڈی این ڈی پلازہ تک دفتری اوقات میں جام کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔

کسانوں کی تنظیموں کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے باعث اندورن شہر کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن دہلی کی جانب سے سرحد پر پیچیدہ صورت حال بنی ہے۔

دھرنے پر بیٹھے کی وجہ سے نوئیڈا سے دہلی جانا مشکل ہے

واضح رہے کہ کسانوں کے علاوہ پولیس بھی بیریکیڈ لگاکر چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کہیں کسان دہلی میں نہ داخل ہو جائیں۔

خیال رہے کہ ایسی صورت سے ٹریفک جام ہو جاتا ہے جس سے سفر میں وقت لگتا ہے اور لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details