اردو

urdu

ETV Bharat / state

ساؤتھ کیمپس میٹرو اسٹیشن کے نزدیک ٹریفک نظام متاثر - دہلی ٹریفک پولیس

دہلی ٹریفک پولیس نے پیر کے روز الرٹ جاری کرتے ہوئے متھرا روڈ اور کالندی کنج کے درمیان شاہراہ نمبر 13 اے کو آمدرفت کے لئے بند کردیا اور نوئیڈا سے دہلی آنے والے لوگوں کو ڈی این ڈی یا اکشردھام کی جانب سے آنے کا مشورہ دیا ہے۔

ساؤتھ کیمپس میٹرو اسٹیشن کے نزدیک ٹریفک درہم برہم
ساؤتھ کیمپس میٹرو اسٹیشن کے نزدیک ٹریفک درہم برہم

By

Published : Jan 6, 2020, 1:32 PM IST

ساؤتھ کیمپس میٹرو اسٹیشن کے نزدیک ٹریفک متاثر ہے۔

ٹریفک پولیس نے ٹوئیٹ کرکے کہا ’’متھرا روڈ اور کالندی کنج کے درمیان شاہراہ نمبر 13 اے ٹریفک بند ہے ۔ نوئیڈا سے دہلی آنے والے لوگوں کو ڈی این ڈی یا اکشردھام کی جانب سے آنے کی صلاح دی جاتی ہے‘‘۔

پولیس نے دیگر ایک ٹوئیٹ میں کہا ’’ دھولاکنواں سے ایمس کی جانب جانے والے راستے میں ساؤتھ کیمپس میٹرو اسٹیشن کے پاس انڈر پاس بنانے کا کام چل رہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک متاثرہے۔

واضح رہے کہ جامعہ تشدد کے بعد سے متھرا روڈ اور کالندی کنج کے درمیان شاہراہ نمبر 13 ٹریفک کے لئے بند ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details