قومی داراحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن 3.0 کے تحت، دہلی حکومت نے کچھ لوگوں کو مشروط نرمی دینے کا اعلان کیا، جس کے بعد آج قومی دارالحکومت کی سڑکوں پر زبردست ہجوم دیکھا گیا۔
اتنا ہی نہیں لوگوں کو کئی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔
دہلی کے علاقے مولچند کی سڑکوں پر گاڑیوں کی قطار تھیں، کئی مقامات پر لوگوں کو جام کا سامنا کرنا پڑا دہلی میں 40 دن کے لاک ڈاؤن کے بعد دہلی سمیت پورے ملک میں لوگوں کو کچھ راحت ملی ہے۔
اسی دوران دہلی حکومت نے بھی لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کا اعلان کیا، جس کے بعد آج قومی دارالحکومت کی سڑکوں پر کثیر ہجوم دیکھنے کو ملا۔
کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے نافذلاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایت کے بعد دہلی کی سڑکوں پو گاڑیوں کا ریلا نظر آیا واضح رہے کہ دہلی کے علاقے مولچند کی سڑکوں پر گاڑیوں کی قطار تھیں، کئی مقامات پر لوگوں کو جام کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ حکومت نے ملک بھر میں سٹینڈ الون شراب کی دکانیں کھولنے کی بھی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد شراب کی دکانوں کے باہر لوگوں کا ہجوم نظر آیا، اور وہاں معاشرتی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔