اس پروگرام میں عوام کی بڑی تعداد کے آنے کی امید ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے انتظامات کیے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پنڈال کے پاس تک نہ آئیں۔ ہوسکتا ہے کہ انہیں وہاں جام کا سامنا کرنا پڑے۔
رام لیلا میدان میں پروگرام دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگا اور تقریبا 2 بجے تک چلے گا۔ اس کی وجہ سے رام لیلا میدان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جام کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے انتظامات کیے ہیں۔
پروگرام میں آنے والے لوگ 'سیوک سنٹر' کے اندر اور پیچھے اپنی گاڑیاں کھڑی کرسکیں گے۔ پروگرام میں آنے والے لوگوں کی بسیں ماتا سندری روڈ، پاور ہاؤس روڈ، والڈرم روڈ، راجگھاٹ پارکنگ، شانتی ون پارکنگ، راج گھاٹ سروس روڈ اور سمتا استھل کے قریب کھڑی کی جائیں گی۔ نیوز چینل کی او بی وین جواہر لال نہرو مارگ پر رام لیلہ میدان کے سامنے گیٹ نمبر 2 کے سامنے کھڑی ہوںگی۔