نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے ویک اینڈ کرفیو Weekend Curfew in Delhi کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کو دہلی میں مکمل طور پر کرفیو نافذ رہے گا۔
اس سلسلے میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ تمام تر احتیاط کرنے کے باوجود کورونا کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے ہفتہ اور اتوار کو ویک اینڈ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس تعلق سے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں بیگ دکاندار صلاح الدین نے کہا کہ دوسرا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ابھی تو کاروبار ٹھیک سے چلا بھی نہیں تھا کہ پھر سے ویک اینڈ کرفیو Traders react to weekend curfew in Delhi نافذ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیماری سے تو کم لیکن اب بھوک سے زیادہ لوگ مریں گے۔