دہلی کے پرگتی میدان میں 39 ویں تجارتی میلے میں جہاں مختلف ریاستوں سے کچھ انوکھا سامان دکھایا جا رہا ہے۔ وہیں دہلی پویلین میں رکھے گئے انوکھے ایئر پیوریفائر نے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔
اسکولی بچوں نے ویسٹ میٹریل سے بنایا ائر پیوری فائر ویسٹ میٹریل سے بنایا گیا یہ روم ائر پیوریفائر
دراصل سرکاری اسکول کے طلباء نے انٹرپرینیورشپ مائنڈسیٹ پروجیکٹ ورک کے تحت یہ روم ایئر پیوریفائر بنایا ہے۔
دوارکا سیکٹر 2 کے 'گورنمنٹ کو ایڈ سینئر سیکنڈری اسکول' کے نویں جماعت کے طالب علم آدتیہ نے بتایا کہ 'انٹریپرینیورشپ مائنڈسیٹ نصاب' میں پروجیکٹ کے کام کے لیے انہیں 'سیڈ منی' دی گئی تھی۔ جس سے انہیں کوئی مفید چیز بنانی تھی۔
آلودگی کو روکنے کے لئے انوکھا خیال
آدتیہ نے کہا کہ دیوالی میں آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھ کر، اس نے سوچا کہ ایسا آلہ بنانا چاہئے تاکہ آلودگی کی سطح کو کم کیا جاسکے۔ لہذا انہوں نے روم ائر پیوریفائر بنا دیا ۔ جس میں اساتذہ نے تکنیکی مدد کی اور پرنسپل نے مالی مدد کی تھی۔
تین ماسک فلٹرز سے ہوا صاف ہوگی
آدتیہ نے بتایا کہ اس پیوریفائر میں سی پی یو کا ایکسسٹ فین اور نارمل فین لگایا گیا ہے۔ جن میں سے ایک آلودہ ہوا کو اپنی طرف کھینچ لے گا اور دوسرا صاف ہوا کو باہر پھینکں گا ۔ اس کے علاوہ اس میں تین ماسک فلٹر بھی لگائے گئے ہیں۔ ایک فلٹر آلودگی کے بڑے ذرات کو ، دوسرا باریک ذرات اور تیسرا انتہائی باریک ذرات کو الگ کرکے ہوا کو صاف کرے گا۔
تجارتی میلے میں ہجوم
سرکاری اسکول کے طلبہ کے ذریعہ تیار کردہ یہ انوکھا ڈیوائس تجارتی میلے میں آنے والے میلہ شائقین کے لئے توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
اتوار کے روز 45 ہزار سے زیادہ لوگ تجارتی میلہ دیکھنے آئے تھے۔