نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) سے مزید 13 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 528185 ہو گئی ہے اور کورونا ایکٹیو کیسز کم ہو کر 46,347 رہ گئے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 215.47 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 829 کم ہو کر 46347 ہو گئی۔ Total deaths of Corona in India
وزارت صحت کے مطابق اسی عرصے میں کورونا وبا کے انفیکشن کے 4369 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 44504949 ہو گئی اور 5178 افراد کی صحت یابی کے بعد ان کی مجموعی تعداد 43930417 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.10 فیصد، انفیکشن کی یومیہ شرح 1.25 فیصد اورشرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 350468 کووڈ ٹیسٹ کرنے کے ساتھ اب تک کل 88.99 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں آٹھ ریاستوں، دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی آئی ہے۔
کیرالہ میں اس عرصے کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 369 کیسز بڑھے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 11196 ہو گئی ہے اور کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6690884 ہو گئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے اموات کی تعداد 70915 پر برقرار ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 358 کیسز کم ہونے سے ان کی کل تعداد 5862 پر آ گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7957095 ہو گئی۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 23615 ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے 326 کیسز کم ہونے کے بعد ان کی کل تعداد 3945 پر آ گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 4014665 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے مزید پانچ مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40264 ہو گئی ہے۔ مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے 105 کیسز میں کمی کے ساتھ ہی فعال کیسز کی کل تعداد 1872 پر آگئی ہے اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2086093 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا انفیکشن سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21483 تک پہنچ گئی ہے۔
تمل ناڈو میں 27 کورونا ایکٹیو کیسز میں کمی سے ان کی تعداد 4839 پر آ گئی ہے اور اب تک 3531216 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں اور اموات کا اعدادوشمار38038 پر مستحکم ہے۔ قومی دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے 98 فعال معاملات میں کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 619 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1974656 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے ایک اور مریض کی موت کے بعد اموات کا اعدادوشماربڑھ کر 26494 ہو گیا ہے۔
پنجاب میں کورونا کے 24 ایکٹو کیسز میں کمی کے بعد مجموعی تعداد 3058 ہو گئی ہے۔ اس دوران 79 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی مجموعی تعداد 762997 ہو گئی، ہلاکتوں کی تعداد 17906 پربرقرار ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 1291 اور اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1260112 ہو گئی ہے، جبکہ اس دوران تین مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 11021 ہو گئی ہے۔