نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 219.21 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 21 لاکھ 33 ہزار 244 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 2678 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 26 ہزار 583 ہو گئی ہے۔ Total Covid 19 Vaccination in India
یہ متاثرہ کیسز کا 0.06 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.13 فیصد ہوگئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2594 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار 557 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 2 لاکھ 37 ہزار 952 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اوراب تک کل 89 کروڑ 81 لاکھ 15 ہزار 488 کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔