نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 218.99 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 18 کروڑ 99 لاکھ 72 ہزار 644 ویکسین دی گئی ہیں۔ Total Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 2724 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 28 ہزار 79 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.06 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 2.65 فیصد ہوگئی ہے۔ New Corona Cases in India