نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 218.93 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 18 کروڑ 93 لاکھ 14 ہزار 422 ویکسین دی گئی ہیں۔ Total Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2797 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 251 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.07 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.07 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔