نئی دہلی:قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 218.80 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 18 کروڑ 80 لاکھ 50 ہزار 600 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ Total Covid 19 Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 1968 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 34 ہزار 598 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.08 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.94 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3481 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 40 لاکھ 36 ہزار 152 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.73 فیصد ہے۔