اردو

urdu

ETV Bharat / state

Covid Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 217.68 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 4129 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 415 ہو گئی ہے۔ New Corona Cases in India

کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 217.68 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 217.68 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

By

Published : Sep 26, 2022, 1:39 PM IST

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 217.68 کروڑ سے زیادہ کوو ڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 17 کروڑ 68 لاکھ 35 ہزار 714 ویکسین دی گئی ہیں۔ Total Vaccination In India

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 4129 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 415 ہو گئی ہے۔

یہ متاثرہ کیسز کا 0.10 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.51 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 4688 افراد اس وبا سے نجات حاصل کرچکے ہیں ۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 40 لاکھ 298 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.72 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد میں کمی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 64 ہزار 377 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 89 کروڑ 38 لاکھ 18 ہزار 805 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details