نئی دہلی:ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 217.41 کروڑ سے زیادہ کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 17 کروڑ 41 لاکھ 4 ہزار 791 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ Total Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 4,912 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار 436 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.10 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.62 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔