نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 215.67 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ بدھ کی صبح 7 بجے تک دو ارب 15 کروڑ 67 لاکھ 6 ہزار 574 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 5108 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 45 ہزار 479 ہو گئی ہے۔ Total Vaccination in India
یہ متاثرہ کیسز کا 0.1 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.44 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 5675 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 39 لاکھ 36 ہزار 92 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔
India Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم میں 215.67 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 215.67 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ Vaccination in India
کووڈ ویکسینیشن مہم میں 215.67 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
یہ بھی پڑھیں:Vaccination Campaign in Belgium: بیلجیئم نے اومیکرون بوسٹر مہم کا آغاز کیا
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 لاکھ 55 ہزار 231 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد کل 89 کروڑ 2 لاکھ 99 ہزار 90 کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
یو این آئی