اردو

urdu

ETV Bharat / state

Covid Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن میں 211.13 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگیں - بھارت میں کُل کووڈ ویکسینیشن

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو بتایا کہ ملک میں صبح 7 بجے تک دو ارب 11 کروڑ 13 لاکھ 94 ہزار 649 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ Vaccination in India

کووڈ ویکسینیشن میں 211.13 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگیں
کووڈ ویکسینیشن میں 211.13 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگیں

By

Published : Aug 26, 2022, 11:48 AM IST

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 211.13 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 11 کروڑ 13 لاکھ 94 ہزار 649 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ Total Covid-19 Vaccination in India

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 10,227 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 90,707 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.20 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.43 فیصد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases in India پانچ سے زیادہ ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ

وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران 13,528 لوگوں نے کووڈ سے نجات پائی، اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 37 لاکھ 70 ہزار 913 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.61 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 22 ہزار 322 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88 کروڑ 43 لاکھ 39 ہزار 045 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details