نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 207.13 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب سات کروڑ 13 لاکھ 71 ہزار 204 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ Covid Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16 ہزار 47 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 261 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.29 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.94 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔