اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Coronavirus Update: ملک میں کورونا سے 26 نئے مریضوں کی موت - بھارت میں کورونا ایکٹیو کیسز

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے 15,549 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,34,99,659 ہو گئی ہے۔ Corona cases in India

ملک میں کورونا سے 26 نئے مریضوں کی موت
ملک میں کورونا سے 26 نئے مریضوں کی موت

By

Published : Aug 8, 2022, 1:57 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد میں 577 اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 1,35,510 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، آج ملک میں 206.56 کروڑ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 لاکھ 75 ہزار 330 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 16,167 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کُل تعداد 4,41,61,899 ہو گئی ہے۔ Corona active cases in India

وہیں اس انفیکشن سے 26 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 5,26,730 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.31 فیصد ہے جب کہ صحت یاب ہونے کی شرح 98.50 اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2,63,419 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب کل 87.81 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ New deaths of Corona in India

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 447 کم ہو کر 10656 پر آ گئی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6648627 ہو گئی ہے۔ اس دوران کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 70572 پر برقرار ہے۔

مہاراشٹر میں بھی کورونا ایکٹیو کیسز 136 بڑھ کر 12011 ہو گئے ہیں اور اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7899582 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے ایک اور جان کے جانے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148139 ہو گئی ہے۔

اس کے بعد، تمل ناڈو میں اسی عرصے میں کورونا کے 372 ایکٹو کیسز کم ہو کر 9889 پر آ گئے ہیں اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3504776 ہو گئی ہے۔ یراحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران کورونا انفیکشن سے کوئی موت نہ ہونے کی وجہ سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 38033 رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona in Maharashtra: مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 1812 نئے معاملے

مغربی بنگال میں کورونا ایکٹیو کیسز میں 484 کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 7847 پر آ گئی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 2069814 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21395 ہو گئی ہے۔ گجرات میں بھی کورونا ایکٹیو کیسز 134 کم ہو کر 5895 پر آ گئے ہیں اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1244388 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 10978 ہو گئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details