اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم میں 216.17 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 216.17 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ Vaccination in India

کووڈ ویکسینیشن مہم میں 216.17 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں
کووڈ ویکسینیشن مہم میں 216.17 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

By

Published : Sep 16, 2022, 12:23 PM IST

نئی دہلی:قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 216.17 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 16 کروڑ 17 لاکھ 78 ہزار 020 ویکسین دی گئی ہیں۔ Total Vaccination in India

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 6298 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 46 ہزار 748 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.1 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.89 فیصد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update کورونا ٹیسٹ کی تعداد 89.02 کروڑ سے تجاوز

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 5916 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 39 لاکھ 47 ہزار 756 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 3 لاکھ 33 ہزار 964 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جس کے ساتھ ہی ملک میں کل 89 کروڑ 09 لاکھ 47 ہزار 646 کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details