اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Coronavirus Update کورونا ٹیسٹ کی تعداد 89.02 کروڑ سے تجاوز - بھارت میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وبا کے 5108 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 44510057 ہوگئی ہے۔ New Coronavirus Cases in India

کورونا ٹیسٹ کی تعداد 89.02 کروڑ سے متجاوز
کورونا ٹیسٹ کی تعداد 89.02 کروڑ سے متجاوز

By

Published : Sep 14, 2022, 1:48 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک کووڈ-19 کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لیے مسلسل جانچ جاری ہے، اسی عمل کو دہراتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹے میں کل 355231 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس کے بعد اب تک کل 89.02 کروڑکووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) سے مزید 19 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 528216 ہو گئی ہے اور کورونا ایکٹیو کیسز کم ہو کر 45749 رہ گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 215.67 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 598 کم ہو کر 45749 ہو گئی۔ Total corona tests in India

وزارت صحت کے مطابق اسی عرصے میں کورونا وبا کے 5108 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 44510057 ہوگئی اور 5675 افراد کی صحت یابی کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد 43936092 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.10 فیصد، روزانہ انفیکشن کی شرح 1.44 فیصد اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں نو ریاستوں، ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور دوسری ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے کیسز میں کمی آئی ہے۔ Total Corona vaccination in India

اس عرصے میں کیرالہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 477 کیسز بڑھے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 11,673 ہو گئی ہے اور کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6692045 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 70928 تک پہنچ گئی ہے۔

دریں اثنا، مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 349 کیسز کم ہونے سے ان کی کل تعداد 5,513 پر آ گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7958170 ہو گئی ہے۔ اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے چار مریضوں کی موت سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148293 ہو گئی ہے۔

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 13 کیسز بڑھنے کے ساتھ ہی فعال کیسز کی کل تعداد بڑھ کر 1885 اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2086308 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21484 ہو گئی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرناٹک میں 181 کورونا ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی تعداد کم ہو کر 3،764 ہو گئی ہے اوراب تک 4015187 لوگ اس وبائی مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ تین مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کا اعدادوشمار40267 ہوگیاہے۔ راجستھان میں کورونا انفیکشن کے 53 کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1305 ہو گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1300500 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 9629 پر مستحکم ہے۔

اس کے علاوہ اوڈیشہ میں 194 ایکٹو کیسز کم ہو کر 1467 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 353 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1319941 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اموات کا اعدادوشمار 9185 پر مستحکم ہے۔ قومی دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے 28 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 591 پر آ گئی ہے۔ دہلی میں اس وبا سے نجات حاصل کرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1974802 ہو گئی ہے اوراموات کا اعدادوشمار26494 پر برقرارہے۔

تمل ناڈو میں 28 کورونا ایکٹیو کیسز میں کمی کی وجہ سے ان کی تعداد 4811 پر آ گئی ہے اور اب تک 3531665 لوگ اس وبا سےٹھیک ہوچکے ہیں اورہلاکتوں کی تعداد 38038 پر مستحکم ہے۔ اڈیشہ میں 194 کورونا ایکٹیو کیسز میں کمی کے بعد ان کی کل تعداد 1467 پر آ گئی ہے اور اب تک 1319941 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں، مرنے والوں کی تعداد 9185 پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد پانچ لاکھ سے زائد

گجرات میں 32 ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 1259 ہو گئی ہے اور اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1260328، جب کہ مزید تین مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 11024 ہو گئی ہے۔ اتراکھنڈ میں 56 کورونا ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد 1097 پر آ گئی ہے اور اب تک 440002 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی مریض کی موت نہ ہونے سے اموات کااعدادوشمار 7743 پر مستحکم ہے۔

اتر پردیش میں کورونا ایکٹیو کیسز کی کل تعداد کم ہو کر 999 اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2100399 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 23615 پر مستحکم ہے۔ پنجاب میں کورونا کے 43 ایکٹو کیسز میں کمی کے بعد مجموعی تعداد 429 ہو گئی ہے۔ اس دوران 87 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی مجموعی تعداد 763084 ہو گئی، ہلاکتوں کی تعداد 17906 پر برقرارہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details