دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے دوران جمعرات کے روز ریاست میں تمباکو اور تمباکو سے بنی مصنوعات پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ریاستی حکومت نے چبانے والے تمباکو اور اس سے بنی مصنوعات کو پابندی کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ فی الحال یہ فیصلہ ایک سال کے لئے کیا گیا ہے۔
دہلی: گٹکھا، تمباکو اور پان مسالوں پر مکمل طور پابندی دہلی حکومت نے اس کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں ایک سال کے لئے گٹکے، پان مسالہ، تمباکو ، کھینی یا کسی اور شکل میں تمباکو کی مصنوعات کا بننا، اسٹوریج ، تقسیم یا فروخت پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔ ان میں تمباکو کی وہ ساری مصنوعات شامل ہیں جو پیکٹ میں یا کھلی جگہ پر فروخت ہوتی ہیں۔
دہلی: گٹکھا، تمباکو اور پان مسالوں پر مکمل طور پابندی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کی دفعہ 30 کے تحت ذیلی سیکشن 2 کی شق کے ذریعہ حاصل کردہ اختیارات کے استعمال میں قومی دارالحکومت دہلی میں سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کی اشاعت کی تاریخ سے ایک سال تک تمباکو کا بننا، اسٹوریج اور فروخت پر ممنوع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی میں کورونا کے 1652 نئے کیسز، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3500 سے متجاوز
دہلی پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیمیں تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے چھاپے مارے گی۔
واضح رہے کہ دہلی سے پہلے جھارکھنڈ حکومت نے پوری ریاست میں تمباکو کی مصنوعات کی فروخت ، ذخیرہ اندوزی اور تقسیم پر پابندی عائد کی ہے۔