اردو

urdu

ETV Bharat / state

توہین عدالت کیس میں بھوشن کی وضاحت نامنظو: عدالت

سپریم کورٹ نے 11 سال پرانے توہین عدالت کیس میں معروف وکیل پرشانت بھوشن کی وضاحت کو نامنظور کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کو پرشانت بھوشن کی وضاحت نامنظور
سپریم کورٹ کو پرشانت بھوشن کی وضاحت نامنظور

By

Published : Aug 10, 2020, 12:37 PM IST

Updated : Aug 10, 2020, 1:22 PM IST

اس کے ساتھ ہی بھوشن کے خلاف توہین عدالت کا کیس جاری رہے گا۔ اب اس معاملے پر 17 اگست کو سماعت ہوگی۔

جسٹس ارون مشرا، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشنا مراری پر مشتمل ایک ڈویژن بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ 'ہمیں اس بات کو (قانون کی کسوٹی پر) پرکھنے کی ضرورت ہے کہ بھوشن کا بدعنوانی سے متعلق دیا گیا بیان توہین عدالت کا معاملہ بنتا ہے یا نہیں؟اس لئے اس معاملے کی سماعت کرنا ضروری ہے۔'

عدالت نے کیس کی اگلی سماعت کے لئے 17 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔ بھوشن نے عدالت کے کمرے میں دوبارہ روایتی طریقے سے سماعت شروع ہونے کے بعد اس کیس کو درج کرنے کی درخواست کی لیکن اس سے انکار کر دیا گیا۔

پرشانت بھوشن کے والد اور سابق وزیر قانون شانتی بھوشن نے عدالت سے اپنی بات رکھنے کی اجازت طلب کی لیکن جسٹس مشرا نے کہا کہ وہ انہیں 17 اگست کو سماعت کے دوران اپنی بات رکھنے کا موقع دیں گے۔

عدالت نے گزشتہ چار اگست کو اس معاملے میں حکم کو محفوظ رکھ لیا تھا۔ یہ معاملہ تہلکہ میگزین میں شائع بھوشن کے انٹرویو سے متعلق ہے جس میں انہوں نے عدلیہ میں بدعنوانی سے متعلق بیان دیے تھے۔

Last Updated : Aug 10, 2020, 1:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details