اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹول کٹ معاملہ: شبھم کر چودھری کی گرفتاری پر روک - شبھم کر چودھری کی گرفتاری پر 15 مارچ تک روک

دہلی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں ٹول کٹ معاملے کے ملزم ماحولیاتی کارکن شبھم کر چودھری کی پیشگی ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شبھم کی گرفتاری پر 15 مارچ تک روک لگا دی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 15 مارچ کو ہوگی۔

Delhi Patiala House Court
دہلی پٹیالہ ہاؤس عدالت

By

Published : Mar 12, 2021, 4:05 PM IST

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے ٹول کٹ معاملے کے ملزم شبھم کر چودھری کی گرفتاری پر 15 مارچ تک روک لگاتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 15 مارچ کو طے کی ہے۔

آج سماعت کے دوران دہلی پولیس کی جانب سے وکیل عرفان احمد نے عدالت کو بتایا کہ ٹول کٹ معاملے کے دوسرے ملزم نکیتا جیکب اور شانتانو کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت 15 مارچ کو ہونی ہے۔

انہوں نے 15 مارچ کو ہی شبھم کر کی درخواست پر بھی سماعت کا مطالبہ کیا۔ وکیل نے کہا کہ شبھم کو بامبے ہائی کورٹ سے 12 مارچ تک ضمانت ملی ہوئی ہے۔ اس کے بعد عدالت نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو 15 مارچ تک گرفتاری روکنے میں کوئی اعتراض ہے۔ اس پر دہلی پولیس نے کہا کہ نہیں، اس کے بعد عدالت نے گرفتاری پر 15 مارچ تک روک لگاتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 3 مارچ کو بامبے ہائی کورٹ نے شبھم کی ٹرانزٹ ضمانت منظور کی تھی اور گذشتہ 23 فروری کو عدالت نے ٹول کٹ کیس کے ملزمہ دشا روی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے اس معاملے میں 14 فروری کو دشا روی کو بنگلور سے گرفتار کیا تھا۔

دہلی پولیس کے مطابق دشا روی نے شانتانو اور نکیتا پر الزام عائد کیا ہے، شانتانو اور نکیتا کو دہلی پولیس نے گذشتہ 22 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے بھی بلایا تھا، 9 مارچ کو عدالت نے اس کیس کے دوسرے ملزم شانتانو اور نکیتا کی گرفتاری پر 15 مارچ تک روک لگا دیا تھا۔

عدالت 15 مارچ کو دونوں کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی، جج دھرمیندر رانا دونوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details