نوئیڈا: ریاست اترپردیس کے نوئیڈا میں ایک معصوم بچے کو کتے نے کاٹ لیا۔ جس کے بعد اس بچے کی موت ہوگئی۔ بچے کی موت کے بعد آج صبح سوسائٹی میں ہنگامہ مچ گیا، بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے، پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ معصوم بچے کی موت کے بعد سوسائٹی میں ماحول کشیدہ ہے۔ دراصل نوئیڈا سیکٹر 100 میں واقع لوٹس بلیوارڈ سوسائٹی میں سڑک پر آوارہ کتوں نے 18 ماہ کے بچے کو شدید زخمی کردیا۔ کتوں نے بچے پر حملہ کر کے اس کا پیٹ پھاڑ دیا۔ جس کی وجہ سے بچے کی آنت باہر آگئی۔ بچے کو شام ساڑھے چھ بجے پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جس کے بعد رات گئے تک بچے کا آپریشن جاری رہا۔ رات 2 بجے کے قریب خبر آئی کہ بچہ مر گیا ہے۔Toddler Mauled to Death By Dogs
سوسائٹی میں کام کرنے والے مزدور کا بیٹا تھا:لوٹس بلیوارڈ سوسائٹی میں سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس میں مزدوری کر رہی سپنا دیوی اپنے 18 ماہ کے بیٹے کو ساتھ لے کر کام پر آتی تھی۔ وہ اتوار کو بھی اس کے ساتھ سوسائٹی آئی تھی۔ سپنا کام کرتے ہوئے بچے کو قریب ہی چھوڑ کر کام کر رہی تھی۔ اسی دوران شام ساڑھے چار بجے کے قریب وہاں موجود لوگوں نے بچے کی رونے کی آواز سنی۔ قریب جا کر دیکھا تو سوسائٹی میں آوارہ کتے بچے کو بری طرح کاٹ رہے تھے۔ لوگوں نے کتوں کو وہاں سے بھگایا۔