نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کا موسم سرد ہوتا جارہا ہے، درجۂ حرارت بھی روز بروز کم ہورہا ہے، دہلی کے لوگوں نے صبح وشام ٹھنڈ کی وجہ سے ہلکےگرم کپڑے پہننا شروع کردیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعہ کو دن میں دھوپ نکلے گی لیکن صبح و شام ہوا میں ٹھنڈک بڑھ جائے گی۔
جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دیوالی تک کم از کم درجہ حرارت مزید گرے گا اور دہلی میں سردیوں کا آغاز ہو جائے گا۔