- سنہ 1173 اٹلی میں بنی پیسا کی جھکی ہوئی مینار کی تعمیر شروع ہوئی۔
- سنہ 1683 برطانوی حکمراں نے ایک چارٹر کے تحت ایسٹ انڈیا کمپنی کو مکمل اختیارات دیے جن کے تحت وہ ایشیا میں جنگ اور امن کا اعلان کرسکتی تھی۔
- سنہ 1788 غلام قادر نے چھرے سے دہلی کے سلطان شاہ عالم دوم کو اندھا کیا۔
- سنہ 1831 امریکہ میں پہلی مرتبہ بھاپ کے انجن والی ٹرین چلی۔
- سنہ 1876 بنگال کے برطانوی گورنر لارڈ لیٹن دوئم (27۔1922 عیسوی) کی پیدائش ہوئی۔
- سنہ 1892 تھامس الوا ایڈیسن نے ٹو وے ٹیلی گراف پیٹنٹ کرایا۔
- سنہ 1902 ایڈورڈ ہفتم کو یونائیٹیڈ کنڈم کے بادشاہ کا تاج پہنایا گیا۔
- سنہ 1910 الوا فشر نے بجلی سے چلنے والی واشنگ مشین کا پیٹنٹ حاصل کیا۔
- سنہ 1916 کیلی فورنیا میں لسسین آتش فشاں نیشنل پارک قائم کیا گیا۔
- سنہ 1925 بھارت سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن کے ممبروں نے کاکوری کے نزدیک سرکاری خزانے کو لوٹا۔
- سنہ 1942 ممبئی میں بھارت چھوڑو تحریک کے ساتھ 'کرو یا مرو' کا نعرہ دینے کے بعد بابائے قوم مہاتما گاندھی 50 حامیوں کے ساتھ گرفتار ہوئے۔
- سنہ 1942 مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس نے ملایا (ملائیشیا) میں جاپان کے تعاون سے انڈین نیشنل آرمی بنائی۔
عالمی تاریخ میں آج کا دن
بھارت سمیت عالمی تاریخ میں نو اگست کے چند اہم واقعات کچھ اس طرح ہیں۔
عالمی تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت
Last Updated : Aug 9, 2019, 10:02 AM IST