اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جمہوریت کے لیے آج سیاہ دن' - جمہوریت کے لیے سیاہ دن

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے کنوینر و ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'مرکزی حکومت نے آج جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا'۔

'جمہوریت کے لیے آج سیاہ دن'

By

Published : Aug 5, 2019, 8:16 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 کو ہٹانے کی سفارش آج راجیہ سبھا میں کیا، جس کے بعد ملک بھر میں سیاسی بھونچال آگیا۔

ظفر یاب جیلانی نے کہا کہ 'آج کا دن جمہوریت کے لیے سیاہ دن ہے، اور آزادی کے وقت جنہوں نے ملک کے لیے قربانیاں پیش کیا تھا، ان سے کیا گیا وعدہ آج بی جے پی حکومت نے توڑ دیا'۔

'جمہوریت کے لیے آج سیاہ دن'

ظفریاب جیلانی نے کہا کہ 'ملک میں محض کشمیر کو ہی خصوصی صوبہ کا درجہ نہیں حاصل تھا، بلکہ آئین کی دفعہ 371 اے کے تحت خصوصی درجہ ناگالینڈ منی پور کو 371 سی، سکم کو 371 ایف، میزورم کو 371 جی کے تحت خصوصی صوبہ کا درجہ حاصل ہے'۔
کیا حکومت انہیں بھی منسوخ کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details