نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 24 اگست کی اہم واقعات اس طرح ہیں:
1456۔گوٹین برگ بائبل کی پرنٹنگ کا کام مکمل کیا گیا تھا۔
1600۔ایسٹ انڈیا کمپنی کا پہلا جہاز ہیکٹر سورت کے ساحل پر پہنچا۔
1690۔ انگریزی حاکم جاب چیرنوک نے کلکتہ میں کارخانہ قائم کیا۔ اس دن کو کلکتہ کے یوم قیام کے طور بھی منایا جاتا ہے۔
1814۔ برطانوی فوج نے امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی پر حملہ کرکے وہائٹ ہاؤس سمیت دوسری عمارتوں کو خاکستر کردیا۔
1875۔ کیپٹن میتھیو ویب انگلش چینل کو تیر کر پار کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بنے۔
1891۔ امریکی موجدتھامس ایڈیسن نے موشن پکچر کیمرے کا پیٹنٹ کرایا۔
1894۔ ٹامس باٹا اور انتونین باٹا نامی دو بھائیوں نے چیک جمہوریہ میں باٹا جوتا کمپنی قائم کی۔
1908۔ بھگت سنگھ کے ساتھی انقلابی شیورام راج گرو کی پیدائش ہوئی۔
1912۔ روس نے الاسکا صوبہ امریکی حکومت کے ہاتھوں فروخت کیا۔
1914 ۔پہلی عالمی جنگ میں: جرمن فوج نے نیمور پر قبضہ کیا۔
1922۔ مارکسسٹ امریکی تاریخ داں ہاورڈ جن کی پیدائش ہوئی۔