اردو

urdu

ETV Bharat / state

Today in World History تاریخ میں آج کا دن - آج کے دن ہندوستان میں کیا ہوا تھا

ہندوستان کی تاریخ میں آج ہی کے دن 23 اکتوبر سنہ 1623 کو ہندی کے مشہور شاعر اور رام چرت مانس کے مصنف تلسی داس کا انتقال ہوا۔ جبکہ عالمی تاریخ میں سنہ 2004۔ جاپان میں آئے زلزلے میں 85 ہزار لوگ بے گھر ہوئے۔ Historical Events of 23rd October

today in historyo
today in historyo

By UNI (United News of India)

Published : Oct 23, 2023, 7:00 AM IST

نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 23 اکتوبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

سنہ 1623۔ہندی کے مشہور شاعر اور رام چرت مانس کے مصنف تلسی داس کا انتقال ہوا۔

سنہ 1764۔میر قاسم کی بکسر کی لڑائی میں شکست ہوئی۔

سنہ 1850۔ خواتین کے حقوق سے متعلق پہلی بار امریکہ میں نیشنل ویمن رائٹ کنووکیشن شروع ہوا۔

سنہ 1872۔ فرانس کے مشہور شاعر اور منصف ٹینوفیل گوئیٹے کا انتقال ہوا۔

سنہ 1910۔ بلانش ایس اسکاٹ امریکہ میں تنہا ہوائی جہاز اڑانے والی پہلی خاتون بنیں۔

سنہ 1911۔ترکی۔ اٹلی جنگ کے دوران دنیا میں پہلی مرتبہ ہوائی جہاز کا استعمال۔

سنہ 1915۔ امریکہ کے نیویارک شہر میں ووٹ کے حق کے لئے 25 سے 30 ہزار خواتین نے جلوس نکالا۔

سنہ 1917۔روس کے سوشلسٹ لیڈر لینن نے اکتوبر انقلاب کا اعلان کیا۔

سنہ 1940۔ دنیا کے مشہور برازیلی فٹبال کھلاڑی پیلے کا جنم ہوا۔

سنہ 1942۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران شمالی مصر کے المین میں برطانیہ اور جرمن فوجوں کے مابین جنگ شروع ہوئی۔

سنہ 1943۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس نے سنگاپور میں آزاد ہند فوج کا جھانسی کی رانی بریگیڈ تشکیل دیا۔

سنہ 1946 ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی نیویارک میں پہلی میٹنگ ہوئی۔

سنہ 1947۔ گریٹی کوری اور ان کے شوہر کارل کوری طب کے شعبے میں تعاون کے لئے نوبل انعام سے سرفراز ہونے والے پہلے میاں بیوی بنے۔

سنہ 1956۔ ہنگری کے عوام نے سوویت یونین کے تسلط کے خلاف جدوجہد شروع کی۔

سنہ 1958۔ روسی شاعر اور ناول نگار بورس پاسترناک کو ’ڈا جیواگو‘کے لئے ادب کا نوبل انعام دیا گیا لیکن انہیں سوویت یونین کے منفی ردعمل کے سبب اسے لینے سے انکار کرنا پڑا

سنہ 1973 ۔ امریکی صدر رچرڈ ایم نکسن واٹرگیٹ معاملے میں ٹیپ جاری کرنے پر متفق ہوئے۔

سنہ 1978۔ چین اور جاپان نے چار دہائیوں سے جاری دشمنی کو باضابطہ طور پر ختم کیا۔

سنہ 1989 ۔ ہنگری سوویت یونین سے 33 برسوں بعد آزاد ہوکر ایک آزاد جمہوریہ بنا۔

سنہ 2001 ۔ناسا کے مارس اوڈیسی خلائی جہاز نے مریخ کا چکر لگانا شروع کیا۔

سنہ 2001۔ایپل نے آئی پوڈ بازار میں اتارا۔

سنہ 2004۔ جاپان میں آئے زلزلے میں 85 ہزار لوگ بے گھر ہوئے۔

سنہ 2007 ۔ کیمبرج یونیورسٹی نے سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر آر کے راگھون کو اپنے نئے مشاورتی بورڈ میں شامل کیا۔

سنہ 2008 ۔ نیا کمپنی بل 2008 لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔

سنہ 2011۔ ترکی کے وان صوبے میں 7.2 شدت کے زلزلے میں 582 لوگوں کی موت ہوئی جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details