نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔
1601۔ مغل بادشاہ اکبر، اسیر گڑھ کے قلعے میں داخل ہوئے۔
1706۔ بجلی کی ایجاد کرنے والے امریکی سائنسداں بنجامن فرینکلن کی پیدائش ہوئی۔
1757۔ جرمنی نے پرشیا کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1852۔ جرمنی نے جنوبی افریقہ کے ٹرانسوال کی آزادی کو منظوری دی۔
1863۔ تھیٹر کی دنیا میں حقیقت پسندی کے رنگ بھرنے والی روسی ہدایت کار کانسٹے ٹن ستنسلواسکی کا جنم ہوا۔
1902۔ ترکی کے ترقی پسند شاعر ناظم حکمت کی پیدائش ہوئی۔
1928۔پہلی آٹومیٹک فوٹوگرافک فلم ڈیولپنگ مشین کا پیٹنٹ میں کرایا گیا۔
1929۔ بچوں کے مقبول کارٹون کرکٹر پوپئی دا سیلر کی پہلی اشاعت ہوئی۔
1941۔کولکاتا کے اپنے گھر میں نظر بند نیتاجی سبھاش چندر بوس ماسکو کے راستے جرمنی کیلئے نکل بھاگے۔
1945۔روسی فوجیوں نے نازی فوج کو ہٹاکر پولینڈ کی راجدھانی وارسا پر کنٹرول حاصل کیا۔
1945۔ ہندی فلموں کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر کی پیدائش ہوئی۔